مظفرآباد(نیوز ڈیسک) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے ایک اہم انتظامی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے چوہدری حسن اشرف کو چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق چوہدری حسن اشرف فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
چوہدری حسن اشرف معروف سیاسی رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر قائد، سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری پرویز اشرف کے صاحبزادے ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان کی تعیناتی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




