اسلام آباد (بشارت عباسی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جسٹس خالد یوسف چوہدری کو سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کا مستقل جج مقرر کرنے کی ایڈوائس دے دی ہے۔
جسٹس خالد یوسف چوہدری قانونی حلقوں میں ایک تجربہ کار اور سینئر جج کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی مستقل تقرری سے سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں عدالتی امور کے استحکام اور مقدمات کے بروقت فیصلوں میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
قانونی ماہرین نے اس فیصلے کو عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن نے وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابا ت ملتوی کردیے



