Search
Close this search box.
هفته ,25 جولائی ,2026ء

آزاد جموں و کشمیر: 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

مظفرآباد: 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، تعطیل کا اطلاق صرف میرپور ڈویژن کے اضلاع میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعطیل کا اطلاق صرف میرپور ڈویژن کے اضلاع میں ہوگا، جہاں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ منعقد کی جائے گی۔
آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفیٰ مغل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات تین مراحل میں کرائے جائیں گے، جبکہ پرامن انتخابات کے لیے پاک فوج سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوں گی جبکہ 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر اور 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں پولنگ کرائی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات کو مرحلہ وار منعقد کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی، انتظامی سہولت اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات، چوتھے ہفتے کا ججز روسٹر جاری

یہ بھی پڑھیں