کوئٹہ(نیوزڈیسک)تربت سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ گہری کھائی میں گرگئی ، بس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تربت سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ واشک میں حادثے کا شکار ہوئی۔ بس گہری کھائی میں گرنے سے 28 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔
بلوچستان میں ریاست کی دانشمندانہ حکمت عملی
اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹائرپھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، لاشوں و زخمیوں کو نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے میں 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

