Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

گلگت: امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر فائرنگ ،محافظ زخمی

گلگت(ویب ڈیسک)گلگت میں امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ نگر کالونی سی پی او چوک کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک قافلے کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے وقت قاضی نثار احمد گاڑی میں موجود تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق قاضی نثار احمد خوش قسمتی سے محفوظ رہے،تاہم قاضی نثار احمد کا ایک محافظ فائرنگ میں زخمی ہوا، زخمی محافظ کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔ گلگت شہر میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے، مظاہرین نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی جانب سے قاضی نثار احمد سے اظہارِ یکجہتی کی گئی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور گورنر سید مہدی شاہ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ حالات کو خراب کرنے کی سازش ہے، جلد دہشت گردوں کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے گا ۔
مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،صفائی ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری

یہ بھی پڑھیں