Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی فدا محمد ناشاد کو عدالت نے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا

گلگت(اوصاف نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے حلقہ تین سکردو، حاجی فدا محمد ناشاد کو عدالت نے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا

الیکشن ٹربیونل نے حال ہی میں فدا محمد ناشاد کو نااہل قرار دیا تھا۔عدالت کے فیصلے کے بعد فدا محمد ناشاد کی انتخابی مہم دوبارہ بحال۔ فدا محمد ناشاد نے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دے دیا

میڈیا سے گفتگو میں فدا محمد ناشاد نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ فدا محمد ناشاد کا کہنا ہے مخالفین کی سازش ناکام ہوگئی۔

حلقہ تین سکردو میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

عدالتی فیصلے کے بعد سکردو کی سیاسی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی۔ فدا محمد ناشاد نے بھرپور طریقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں۔گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی، آٹا بھی مہنگا

یہ بھی پڑھیں