Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر اور دیگر ممبران اسمبلی گرفتار

گلگت(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان اور دیگر اراکین اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان اور دیگر ارکان اسمبلی کو گلگت پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے، دیگر اراکین اسمبلی میں سلیم الرحمان ، سید محبوب شاہ، ڈاکٹر امجد علی اور نعیم خان شامل ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جنید اکبر خان و دیگر گرفتار اراکین اسمبلی کو گلگت بلتستان پولیس نے ہنزل کے مقام سے حراست میں لیا ہے، جنید اکبر خان الیکشن مہم کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے جا رہے تھے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے جنید اکبر خان و دیگر کی گرفتار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جنید اکبر کی گرفتاری اور انہیں الیکشن مہم سے روکنا قابل مذمت ہے ، گلگت بلتستان میں سیاسی اسپیس نہ دینے سے جمہوریت کا نقصان ہو گا۔

مزید پڑھیں۔بجٹ: تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

یہ بھی پڑھیں