اسلام آباد: سینیٹ کے نومنتخب ارکان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔سینیٹ اجلاس میں پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض وزیر خارجہ اسحاق ڈار انجام دے رہے ہیں۔
سینیٹ کا اجلاس شروع ہوتے ہی تحریک انصاف نے احتجاج کیا اور پی ٹی آئی کے علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کے سینیٹرز کے آنے تک اجلاس ملتوی کیا جائے۔
بعد ازاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نو منتخب سینیٹرز سے پریزائیڈنگ آفیسر کی حیثیت سے حلف لیا جس کے بعد اراکین رول آف ممبرز پر دستخط کر رہے ہیں۔ایوان کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی آج ہوگا۔
مزید پڑھیں: 16 اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں ہو شربا اضافہ ؟
اسحاق ڈار نے کہا کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگا۔
تحریک انصاف کا بائیکاٹ
پاکستان تحریک انصاف نے کل چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کی ایوان میں موجودگی تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ملتوی کیا جائے۔


