Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

سائفر کیس: ایف آئی اے کاڈونلڈ لو کی گواہی پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں سہ پہر 3 بجے ہونے والی سائفر کیس کی سماعت میں آج امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کی گواہی پیش کرے گی۔

20 مارچ 2024 کو، ڈونلڈ لو نے امریکی کانگریس کی سماعت سے خطاب کیا جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سائفر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سازشی نظریہ قرار دیا۔عمران خان نے عوامی سطح پر امریکی سفارتکار پر واشنگٹن میں اس وقت کے پاکستانی سفیر اسد مجید کو وارننگ دینے کا الزام لگایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ خان کو عہدے سے ہٹانے سے پاک امریکہ تعلقات بہتر ہوں گے۔

سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئےمقرر ، کب؟ جانیں

امریکی ہاؤس کی کمیٹی برائے خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کے سامنے اپنی گواہی کے دوران انتخابات کے بعد پاکستان: پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل کا جائزہ لینا اور امریکہ پاکستان تعلقات کے عنوان سے ہونیوالی سماعت کے دوران، لو سے ان الزامات کے بارے میں سوال کیا گیا اور انہوں نے اپنا جائزہ پیش کیا۔

عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اپریل 2022 میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تھا۔ تب سے، امریکہ مسلسل خان کو عہدے سے ہٹانے کی سازش میں ملوث ہونے کی تردید کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں