Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

آئینی ترمیم عدالتی نظام پر حملہ ، نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پورے عدالتی نظام پر حملہ ہے، یہ پاکستانی آئین اور عدلیہ کے لیے سیاہ دن ہے۔ایوان میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو محکوم بنایا جائے گا۔

انہوں نے اتنی تنقید مودی پر نہیں کی جتنی آج عدلیہ پر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ میمو گیٹ کمیشن کس نے بنایا تھا؟ ریزرو سیٹیں پوری ہونے تک ایوان ترمیم نہیں کر سکتا۔
آئینی ترمیم، بلاول بھٹو زرداری بڑے سیاستدان بن کر ابھرے

یہ بھی پڑھیں