Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس؛ علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہار جاری کرنیکا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے لیے عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ عدالت نے بذریعہ اشتہار علی امین گنڈا پور کو 21 نومبر کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

آئینی ترمیم، یکم جنوری 2028 تک سود کے خاتمے کی شق متفقہ طور پر منظور

یہ بھی پڑھیں