اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاون تھانہ کرپا کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر حیدر علی شاہ شدید زخمی ہوگئے۔ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔
گزشتہ رات سب انسپکٹر حیدر علی شاہ گاڑی میں اپنی رہائش گاہ کے سامنے جھنگی سیداں کرپا روڈ پہنچے۔ اسی دوران تعاقب میں آنے والی گاڑی میں سوار ملزمان نے حیدر علی شاہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی لاش پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی ۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی۔
ایران ،شام پر اسرائیل کے حملے ، پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹر ز کے قریب دھاکہ ،کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی
