Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا یوٹرن، جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یو ٹرن، امریکی مداخلت نامنظور سے امریکی عدم مداخلت نامنظور تک کا سفر، 46 ممبران کانگرس نے صدر بائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا۔پی ٹی آئی نے قومی مفاد کے بجائے سیاسی مفاد کو ایک بار پھر فوقیت دی، تحریک انصاف کے اصل حمایتی کون ہیں؟ خط در خط نے سوالات اٹھا دیئے۔

ممبران کانگرس کے خط میں کشمیر کا ذکر ہے اور نہ ہی پاکستان کے خلاف دہشتگردی کا تذکرہ، خط میں پاکستان کی معاشی مدد کی بھی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔خط میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست کی گئی ہے، مداخلت کی درخواست کر کے تحریک انصاف نے اپنے ہی بیانیے کو زمین بوس کر دیا۔اثر و رسوخ کا استعمال صرف تحریک انصاف کے حق میں کیوں؟ غلامی نامنظور کا علم بلند کرنے والوں نے آزادی نا منظور کا نعرہ لگا دیا۔

قائد ن لیگ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز وطن واپس پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں