Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا امکان ،اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق، حکومتی حلقوں میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلانے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ مشترکہ اجلاس میں مدارس بل پر بھی بحث کی جائے گی۔

اجلاس میں مدارس رجسٹریشن بل جو 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر دونوں ایوانوں نے منظور کیا تھا، صدر مملکت نے بل پر دستخط کیے بغیر واپس بھجوایا۔ذرائع کے مطابق از سرِنو منظوری کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا ضروری ہے، مجوزہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی اہم قانون سازی زیر غور آسکتی ہے۔

ٹی20 میں 349 رنز اور 37 چھکے،نیا ورلڈ ریکارڈ قائم،کس ٹیم نے بنایا؟جانئے

یہ بھی پڑھیں