Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

ٹی20 میں 349 رنز اور 37 چھکے،نیا ورلڈ ریکارڈ قائم،کس ٹیم نے بنایا؟جانئے

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا۔سید مشتاق علی ٹرافی میں بروڈا کی ٹیم نے ٹیم سیمین کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا، اس میچ میں بروڈا نے 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 349 رنز بنا کر نیا ریکارڈقائم کیا۔

بروڈا کی اننگز میں مجموعی طور پر ریکارڈ 37 چھکے لگے جب کہ اس سے قبل ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ زمبابوے کا تھا جس نے 27 چھکے لگائے تھے۔اس سے قبل زمبابوے نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کے خلاف 4 وکٹ پر 344 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں