Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

اربوں کی خلاف ورزیاں، کریسنٹ اسٹار انشورنس لمیٹڈکمپنی بند،اہم انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انشورنس سیکٹر میں ریگولیٹری فریم ورک کی خلاف ورزیاں ثابت کریسنٹ اسٹار انشورنس لمیٹڈ کے گارنٹی کاروبار کو بند کر دیا گیاایس ای سی پی نے انشورنس آرڈیننس 2000 کے تحت کمپنی کے کاروبار کو بند کیاکمپنی نے ری انشورنس انتظامات کے بغیر 229 ارب روپے کی گارنٹیز جاری کیں ریگولیٹری فریم ورک کی خلاف ورزیوں پر کمپنی کو وضاحت کا موقع دیا گیا

کمپنی نے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا،عدالت نے کریسنٹ اسٹار کو کوئی ریلیف نہیں دیا ،ایس ای سی پی نے کریسنٹ اسٹار کو چھ سماعتوں کے مواقع فراہم کیے، کاروائی کے دوران کمپنی نے چار تحریری جوابات پیش کیے ،کریسنٹ اسٹار ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی، گارنٹیز کاروبار کے ریگولیٹری تقاضوں کی عدم تعمیل کی تصدیق ثابت ہوئی،کریسنٹ اسٹار انشورنس کے حقائق کے غلط بیانات بھی سامنے آئے،سیکٹر کی سالمیت کو بچانے کے لیے اس گارنٹی کاروبار کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

یو اے ای میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

یہ بھی پڑھیں