Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم آج اہم اعلان کرینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف آج پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے،اجلاس آج دوپہر 2بجے ہو گا،وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آئی پی پیز کیساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں اوردیگر تفصیلات بتائیں گے،وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں6سے8روپے فی یونٹ کمی زیر غور ہے، بجلی کی قیمت میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ سرپرائز اور بڑی خوشخبری سنائیں گے۔

وزیراعظم خطاب میں حکومت کی جانب سے بڑے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

آج بروز جمعرات 3 اپریل مطلع ابرآلود رہنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں