اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ میں جنرل سید عاصم منیر اور پاک فوج کو آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کا دلیرانہ اور بھرپور جواب دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دہشت گردی کی آڑ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے بزدلانہ اقدامات کا ہماری مسلح افواج نے پورے وقار اور بھرپور قوت کے ساتھ جواب دیا ہے۔
پاک فوج نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے موثر جوابی کاروائی سے پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے عزم کا ثبوت دیا ہے۔ دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے ایک ایسا سبق سکھایا ہے جو آنے والی بھارتی نسلوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔
جنرل عاصم منیر ایک قومی ہیرو کے طور پر ابھرے ہیں اور قوم ان کی جرات و بہادری اور قائدانہ صلاحیت کی معترف ہے۔
سعودی عرب میں 15 ہزار غیر قانونی مقیم غیرملکی گرفتار



