اسلام آباد( نیوز ڈیسک)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو 53 ارب روپے کا ریلیف دینے کی درخواست دے دی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ مالی سال 25-2024 چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے متعلق عوامی سماعت مکمل کرلی گئی، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈسکوز نے 53 ارب 39 کروڑ روپے صارفین کےلیے ریلیف کی درخواست جمع کروائی تھی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق صارفین کو اگلے 3 ماہ تک ریلیف 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ تک ملے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
مزیدبپڑھیں :الائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث سیلاب کا امکان، وارننگ جاری
