Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

موجودہ اور اس سےپہلےوالی حکومت کی وجہ سےپارلیمان عزت کھو رہی ہے،کامران مرتضیٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے بی این نیوز کے پروگرام ’’سوال سے آگے‘‘ میں رہنما جے یو آئی ف کامران مرتضیٰ سےسوال کیا گیا کہ 2014میں بھی اس بل میں ترمیم کی گئی تھی اس ٹائم کی حکومت نے بھی اس کو جسٹیفائی کیا ن لیگ کی حکومت تھی اور دوبارہ ن لیگ کی حکومت نے یہ اعزاز حاصل کیا اور اس بل کو پاس کرلیا قومی اسمبلی سے آخر کیوں ہوتا ہے۔

اس کے جواب میں جے یوآئی ف کےرہنما کامران مرتضیٰ نے جواب دیا کہ یہ ایسا اس لئےہوتا ہے کہ اس سےپہلےفوجی عدالتوں کے معاملےمیں بھی انہوں نے کیا اور اس میں بھی ہے آپ 2014کا بھی ذکر کررہے ہیں اور دو دفعہ فوجی عدالتوں والا معاملہ لایا گیا پھر اس کے بعد ابھی 3 چالیس کی مدت کی گئی تو ان کے ذہن میں ہوتا ہے کہ یہ جوسن سیٹ گلاس رکھتے ہیں یہ دوسروں کے لئے تو استعمال کرینگے وہ اپنا اندازہ قائم کرلیتے ہیں کہ اتنی دیرتک تو ہماری حکومت چلے جائیگی۔ لیکن اللہ کو پتہ ہے کہ حکومت کتنی دیر چلےگی یا نہیں چلے گی ۔ اس جو چیز آج بری ہے تو کل بھی بری ہے پھروہ سن سیٹ کلاس نہیں ہوگی۔ پھر اندازہ کرتے ہیں اس کے بعد ہماری حکومت نہیں ہوگی اس لئے یہ ہمارےخلاف استعمال نہ ہو

پہلے بھی اس کا اندازہ2 سال کیا ہوگا اور اب 3 سال تک کیا گیا ہے جتنے بھی انسداد دہشتگردی کے قوانین لائےگئےہیں اس کا نتیجہ کبھی بھی اس ملک کے لئےاچھا نہیں نکلا اور اس طرح انگریز کی یاد کو تازہ کیا ہے انہوں نے کیونکہ انگریزوں نے اس طرح کےقوانین متعارف کرائےتھے ۔

مزید پڑھیں۔پنجاب بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں