اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر سمیہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے کا کیس،ملزم حسن زاہد کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم ، ملزم تھانہ شالیمار کے دوسرے مقدمہ میں 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ہے۔
عدالت کی ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت،ملزم حسن زاہد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر 9 ستمبر کو دلائل ہوں گے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے کہا کہ اغواہ کے مقدمہ میں بے گناہ ہوں ہراساں اور بلیک میل کرنے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم حسن زاہد اس وقت دوسرے مقدمے میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔
مزید پڑھیں۔محبوبہ کا فون مسلسل مصروف ہونے پر لڑکے نے علاقے کی بجلی کاٹ دی


