Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

محبوبہ کا فون مسلسل مصروف ہونے پر لڑکے نے علاقے کی بجلی کاٹ دی

بھارت (نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکے نے گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف رہنے کے بعد گاؤں کی بجلی ہی کاٹ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر ناراض تھا اور جب لڑکی کا فون مسلسل مصروف رہا تو اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر پورے گاؤں کو ملنے والی بجلی معطل کردی۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں لڑکے کا غصہ دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اس نے بجلی کاٹی۔

رپورٹس کے مطابق لڑکے کا نام یا لڑکی کی شناخت سامنے نہیں آسکی لیکن لڑکے کے اس اقدام کی ویڈیو ضرور وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

یہ بھی پڑھیں