Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اسلام آباد (اوصاف نیوز)اسلام آباد راولپنڈی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس ٹرین سے جڑواں شہروں کے باسیوں کو ٹریفک میں پھنسے رہنے جیسے مسائل سے چھٹکا را مل جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی، سفر 20 منٹ میں طے ہو گا، بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ٹرین سے اسلام آباد راولپنڈی میں ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا۔مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے راولپنڈی صدر تک ریل منصوبے کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، آئندہ ہفتے منصوبہ کے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط کیے جائیں گے۔

ٹریک وزارت ریلوے فراہم کرے گی اور ریل سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی، اجلاس میں ریل سروس کیلئے جدید ٹرین امپورٹ کرنے پر اتفاق کیا گیاہے۔

اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جڑواں شہروں کے درمیان ریل سروس کا آغاز عوامی فلاح کا بہترین منصوبہ ہو گا، شہری 20 منٹ میں جڑواں شہروں کے درمیان آسان سفر کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں :مون سون کا 11 واں اسپیل: پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں