Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے جنہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

اسلام آباد(اوصاف نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے جنہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گواہان میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں، دونوں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں۔

پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانےکا اعتراف کیا ہے جب کہ انعام اللہ شاہ نے پرائیویٹ اپریزر پر دباؤ ڈال کر جیولری سیٹ کی قدرکم کرنےکا انکشاف کیا۔

انہوں نے کہاکہ بلغاری جیولری سیٹ کی تشخیص 25 مئی 2022کو کابینہ ڈویژن کےسیکشن افسرنے سونپی تھی، انعام اللہ شاہ نےدباؤ ڈال کربلغاری سیٹ کی 50 لاکھ روپے ویلیو لگانے کو کہا، انعام اللہ شاہ نےدھمکی دی اگر ویلیوکم نہ کی توسرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کردیاجائےگا،انہوں نے کہا کہ 23 مئی2024 کو نیب کے انویسٹی گیشن افسر کےسامنے پیش کیاگیا اور معافی کی درخواست جمع کرائی، اپنی رضامندی سے نیب کے انویسٹی گیشن افسر کو دستاویزات فراہم کیں گئے۔

صہیب عباسی کے مطابق چیئرمین نیب کے سامنے معافی مانگتےہوئےاپنا بیان ریکارڈکرایا اور ریکارڈ پر دستخط بھی کیے، مجسٹریٹ کے سامنے بھی اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ ڈر کے مارے جیولری سیٹ کی قدرکم کرکے رپورٹ دی۔

کیس کے دوسرے گواہ انعام اللہ شاہ نے بیان میں کہا کہ میں نے صہیب عباسی سے جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کو کہا تھا، میں نے پی ٹی آئی اور سرکاری نوکری دونوں سے تنخواہیں وصول کیں اور 2019 سے 2021 تک ڈبل سیلری وصول کرتا رہاہوں۔

انعام اللہ شاہ کے مطابق بشریٰ بی بی کی ناراضی پرنوکری سے برطرف کیا گیا، ڈبل سیلری کی شکایت نہیں تھی، بشریٰ بی بی کوشک تھا کہ جہانگیرترین کے ساتھ میرےبھائی کےتعلقات ہیں۔
اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا ہے کہ بلغاری جیولری سیٹ کی اصل قیمت ساڑھے 7 کروڑ روپے تھی، عمران خان نے پرائیویٹ اپریزر سے سیٹ کی قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی اور انہوں نے صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے۔

نیب حکام کےمطابق جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایئررنگز اور ایک انگوٹھی شامل تھی۔

انہوں نے کہا کےعمران خان اوربشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا تھا، پرائیویٹ اپریزر سے قیمت لگاکرجیولری سیٹ اپنے پاس رکھا تھا۔

مزید پڑھیں :کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولز کی تعطیلات میں مزید3روز کی توسیع

یہ بھی پڑھیں