Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

اسلام آباد میں ڈینگی کا وار، کیسز میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، مزید 12 مریض ہسپتال داخل۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 12 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،تمام 12 ڈینگی متاثرہ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،دیہی علاقوں سے 11 اور شہری علاقوں سے 1 مریض رپورٹ ہوا، روات سے 5 کیسز، ترلائی سے 2، دیگر علاقوں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو اہے۔

ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 151 مقامات کا معائنہ کیا، 11 مقامات کو ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا، اسلام آباد میں 31 ہزار سے زائد انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں کی گئیں،17 مریضوں کے گھروں کے اطراف 813 مکانات میں اسپرے اور اقدامات ہوئے،مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

یہ بھی پڑھیں