اسلام آباد( اوصاف نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت کے دوران سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے درج مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، جبکہ اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت متعدد دیگر رہنما پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:سابق فاسٹ بولر عثمان خان شِنواری کہاں اور کیا کام کررہے ہیں؟

