Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سابق فاسٹ بولر عثمان خان شِنواری کہاں اور کیا کام کررہے ہیں؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق فاسٹ بولر عثمان خان شِنواری پنجاب کے ضلع جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مدد کے لیے پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں متاثرہ افراد کی مدد کی کوشش کرتے ہیں۔

عثمان خان شِنواری نے اپنے بیان میں کہا کہ پورا پاکستان ایک ہے جہاں مشکل ہوتی ہے ہم سب ایک ہیں، مجھے لگا پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ضرورت ہے، یہاں پر بہت زیادہ آبادی متاثر ہوئی ہے، کچھ جگہوں میں پانی کی سطح ابھی بلند ہے۔

سابق فاسٹ بالر کا کہنا تھا کے کے پی کے میں لوگ متاثر ہوئے، سیلابی پانی نے اُن کے گھر تباہ کردیے، لوگوں اور حکومت نے اُن کی مدد کی، اب وہاں حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب کے متاثرین کی رہائش کا انتظام کرنا ہے اور واپس ان کو اپنی زندگیوں میں لے کر آنا ہے، انسانیت کی مدد کرتے ہوئے سکون مل رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری ضمانت خارج

یہ بھی پڑھیں