Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے گردشی قرضہ ختم کرنے کا خواب حقیقت بن رہا ہے،سردار اویس احمدلغاری کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے گردشی قرضہ ختم کرنے کا خواب حقیقت بن رہا ہے،سردار اویس احمدلغاری کا ویڈیو پیغام۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے آغاز پر گردشی قرضہ تقریباََ 22.4 کھرب روپے تھا۔اب تک تقریباً 800 ارب روپے گردشی قرضہ کم کر چکے ہیں۔

آج 1225 ارب روپے کے گردشی قرضے میں کمی کی اسکیم پر دستخط ہوں گے،صارفین فی یونٹ تقریباََ سوا تین روپے ڈیٹ سروس سرچارج ادا کرتے رہے۔

ڈیٹ سروس سرچارج سے صرف سود کی ادائیگی ہوتی تھی، اصل قرض برقرار رہتا تھا۔پاور ڈویژن نے 800 ارب روپے کم کیے، اب مزید 1225 ارب روپے کم ہوں گے،آئندہ چھ سال میں گردشی قرضہ صفر پر لانے کا ہدف ہے۔

اب ڈیٹ سروس سرچارج سود کے ساتھ 1225 ارب روپے قرضے کی ادائیگی میں بھی استعمال ہو گا۔یہ کامیابی وزیرِ اعظم پاکستان کے وژن اور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے گردشی قرضہ ختم کرنے کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس؛ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد

یہ بھی پڑھیں