Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

پاکستان میں محرم کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محرم الحرام 1448 ہجری کاچاند کب نظر آئے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر54 منٹ پرہوگی لہٰذا 15 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنےکے امکانات نہ ہونےکے برابر ہیں،15 جون یعنی 29 ذوالحج کی شام چاند نظر نہیں آئےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف یا ہلکے بادل رہنے کی امید ہے جب کہ پنجاب میں رات 7 بج کر 59 منٹ پرچاند غروب ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں رات 8 بج کر 5 منٹ پرچاند غروب ہوگا، آزاد کشمیر میں رات 8 بج کر 7 منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گلگت بلتستان میں چاند غروب ہونے کا وقت رات 8 بج کر 12 منٹ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں چاند رات 8 بج کر 23 منٹ پر چھپ جائے گا اور بلوچستان میں چاند سب سے آخر میں رات 8 بج کر 34 منٹ پر غروب ہوگا۔

15 جون یعنی 29 ذوالحج کی شام چاند نظر نہ آنے کے باعث یکم محرم 16 جون کو ہوگی ۔تاہم اس کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔

مزید پڑھیں۔تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں