ہری پور(نیوزڈیسک) ٰخیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور میں کئی گھنٹوں سے جاری طوفانی بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ۔ دریائے دوڑ اور دریائے سندھ کے کنارےمقیم شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی الرٹ جاری کردیا ۔
ہری پور میں پچھلے کئی گھنٹوں سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہے۔ بارش کے باعث بجلی بھی منقطع ہوگئی۔ ندی نالیوں میں طغیانی جبکہ جی ٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔ نشیبی علاقے زیرآب آگئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق آبی گزرگاہوں کے راستے میں رہنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ڈی سی نے دریائے دوڑ اور دریائے سندھ کے کنارے رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔ ۔
بارش سے مختلف رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مختلف دیہاتوں کا ہری پور شہر سے زمینی رابطہمنقطع ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر،22جولائی 2024 آپ کے،کیریئر ، دولت ،کاروبار کیلئے کیسا رہے گا ؟

