Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پاک فوج کے تعاون سے مہندری پل دوبارہ تعمیر، وادی کاغان کے راستے بحال

بالاکوٹ(نیوزڈیسک)کاغان ، ناران سیاحتی مقامات کو جوڑنے والا پل جو کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہ گیاتھا پاک فوج کی زیرنگرانی بڑی کامیابی کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرلیا گیا ہے جس سے وادی کاغان جانے والے راستے دوبارہ بحال کردیئے۔ مہندری پل کو پاکستان آرمی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) نے دوبارہ تعمیر کیا ۔

پل کی قلیل مدت میں تعمیر سے کاغان ویلی روڈ کی 14 دن بعد بند راستے کھل گئے جو سیاحوں کی آمدورفت کیلئے قابل رسائی ممکن ہوگئی ہے ۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پل گرنے سے وادی کاغان اور بالاکوٹ کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ نئے تعمیر شدہ پل کا افتتاح رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف، کیپٹن صفدر اور دیگر حکام نے کیا۔

سڑک کی بندش سے شدید معاشی اثرات مرتب ہوئے جس سے مقامی ہوٹل انڈسٹری کو کافی نقصان پہنچا۔مون سون بارشوں نے وادی کاغان میں تباہی مچا دی تھی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ، ماں بیٹا جاں بحق، اور منور ندی کے کنارے 16 دکانیں تباہ ہو گئیں۔ پل گرنے سے کئی سیاح اور رہائشی پھنسے ہوئے ہیں۔مزید برآں، سیلاب نے وادی منور میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا، جس سے 12 چھوٹے ٹربائن پل اور متعدد رابطہ سڑکیں متاثر ہوئیں۔ علاقے میں ٹراؤٹ فش فارمز بھی تباہ ہو گئے جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
فیڈرل فلڈ کمیشن کی موسلادھار بارش کی پیش گوئی، بڑے دریاؤں میں فلڈ الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں