Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

علی امین گنڈا پور کرپشن کے سرغنہ، وزیر تعمیرات خیبرپختونخوا شکیل خان مستعفی

پشاور( نیوزڈیسک) وزیر تعمیرات و مواصلات خیبرپختونخوا شکیل احمد خان کا مستعفی ہونے کا اعلان۔ صوبائی شکیل خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ اس کرپٹ نظام کی کابینہ کا حصہ رہنا ممکن نہیں رہا،۔شکیل احمد خان نے الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعلیٰ صوبے میں کرپشن کے سرغنہ ہیں

علی امین گنڈا پور میرے محکمے میں مداخلت کر رہے تھے، وزیراعلیٰ کسی اور کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں وزیراعلیٰ سے اختلافات اصولوں پر مبنی ہیں، صوبائی حکومت اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اصولوں کو بھی اپنے پاؤں تلے روند دیا ، بدعنوان نظام کا مزید حصہ نہیں رہ سکتا، وزیر اعلیٰ کو اپنا استعفیٰ ارسال کردیا ہے ۔

شکیل خان کے استعفے پر علی امین گنڈا پور کا ردعمل بھی سامنے آگیا ، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ابھی تک تحریری استعفیٰ موصول نہیں ہوا، کمیٹی نے شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے کی سفارش کی تھی ۔ شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کر کے گورنر کو بھیج دی۔
دنیا بھر میں سائبرحملے روکنے کیلئے فائر وال ہی استعمال کرتے ہیں، شیزہ فاطمہ خواجہ

یہ بھی پڑھیں