Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

چار چینی سیاحوں کو خیبرپختوتخوا میں داخلے سے روک دیا

پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان اور افغانستان کا سائیکلوں پر دورہ کرنے والے 4چینی سیاحوں کو خیبر پختونخوا میں داخلے سے روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے چینی سیاحوں کو اٹک خورد چیک پوسٹ تک پہنچایاجہاں خیبر پختونخوا پولیس نے انہیں داخلے سے روک دیا۔

پولیس نے موقف اپنایا کہ داخلے کیلئے مہمانوں کے پاس این او سی نہیں جس پر چاروں سیاح واپس پنجاب کی طرف روانہ ہوگئے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چینی سیاحوں کو صوبے میں داخلے سے روکنے کے اقدام پر رپورٹ طلب کرلی ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت اس عمل میں ملوث ہے، یہ اقدام ملک دشمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف روز اول سے پاک چین تعلقات کو تباہ کرنے کے درپے ہے، خیبر پختونخوا حکومت پاک چین دوستی کو متاثر کرنے میں مصروف ہے۔
پانچ سال کا بچہ والدکےخلاف شکایت لیکرتھانے پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں