ُپشاور( نیوزڈیسک)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اہم عہدوں پر تبدیلی کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں بھی اہم ردوبدل سامنے آیا ہے۔احتشام علی کو مشیر صحت نامزد کر دیا گیا
جبکہ وزیر صحت قاسم علی شاہ سے صحت کا قلمدان لے کر انہیں سماجی بہبود کا محکمہ تفویض کردیا ۔ پیر مصور غازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی نامزد کر دیا جبکہ سہیل آفریدی معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو اور نیک محمد کومعاون خصوصی برائے ریلیف تعینات کردیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ محکموں کی تبدیلی اور نئے ناموں کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی گئی۔
وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسفزئی سے قلمدان بھی واپس لے لیا گیا۔ پارٹی میں بیشتر عہدیداروں کی ناراضگی پر علی امین گنڈا پور کے مشیر مشال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیا گیا۔
محکمہ سماجی بہبود کا قلمدان سابق صوبائی وزیر قاسم شاہ کو دیا گیا۔ مشال یوسفزئی کو ہٹانے کے بعد کابینہ میں خواتین کی نمائندگی ختم ہونے کا امکان ہے، پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کے دور میں بھی کابینہ میں کوئی خاتون نہیں تھی۔
محبوبہ کے گھر والوں سے بچنے کی کوشش میں نوجوان بھارتی سرحد عبور کرگیا

