پشاور(نیوزڈیسک) ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، صوبہ خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کیسز کی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا بیرون ملک سے آنے والے 47 سالہ مریض میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔
ڈاکٹر ارشاد علی کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر سکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہوئی، مریض کو علامات ظاہر ہونے پرپولیس نے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی ۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا نے مزید بتایا کہ متاثرہ مریض کی حالت بہتر ، ہسپتال میں زیرعلاج ہے، مریض کا تعلق پشاور سے ، ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا. ایم پاکس کیلئے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیدیا۔خیبرپختونخوا میں رواں سال منکی پاکس وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
پشاور،ڈی ای او آفس میں توڑ پھوڑ،وزیرتعلیم کاکارروائی کا حکم، سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب

