پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موبائل اور انٹر نیٹ سروس متاثر، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔پشاور میں موبائل سگنلز جُزوی طور پر معطل کردیئے گئے ، مختلف مقامات پر موبائل فون کے سگنل بھی غائب ، انٹر نیٹ سروس بھی انتہائی سست روی کا شکار ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ موبائل فونز سگنلز اور انٹرنیٹ ڈیٹا کام نہیں کررہا ، پشاور میں کئی روز سے موبائل نیٹ ورک متاثر ہے، نیٹ ورک متاثرہونے کے باعث آن لائن لین دین کے معاملات میں خلل کا سامنا، صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں تاہم موبائل سگنلز میں خلل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا تھا کہ اکتوبر کے آخر تک انٹر نیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی۔
پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق 20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی، ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملے کو بھی روکا جا سکے گا۔
جی ایچ کیو حملہ، عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنیکی تاریخ مقررکردی گئی

