Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شاہ فرمان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

پشاور(نیوز ڈیسک)سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سینیئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سینیئر مشیر بنانے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا ممبر ہوں، کمیٹی ممبر کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ حکومت کا حصہ بن کر اچھا محسوس نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ شاہ فرمان پاکستان تحریک انصاف کی سابق دور حکومت کے دوران خیبرپختونخوا میں 2018 سے 2022 تک بطور گورنر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ضلع کرم کے 2 قبائل میں تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

یہ بھی پڑھیں