Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

مستونگ میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق 15 زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

پشاور(نیوز ڈیسک)مستونگ میں دھماکے سے اسکول کے بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک پر بم دھماکا ہوا جس میں 15 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اسکول کی وین بھی دھماکے کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ بم دھماکے میں چوک پر موجود پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا۔

قاضی فائزعیسیٰ اور ثاقب نثار کے بارےمفتاح اسماعیل کا بڑا انکشاف

یہ بھی پڑھیں