پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے، کابینہ اجلاس 11 بجے کی بجائے سہ پہر 3 بجے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کا اجلاس 30 سے زائد نکات پر مشتمل ہے، ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ پراپرٹی رولز 2024 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، پیڈو ایکٹ 2020 میں ترمیم بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
تاجر دوست سکیم میں تبدیلیاں بڑے دکانداروں کیساتھ کیا ہونیوالا؟ بڑی خبرسامنے آگئی

