پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس سے خاتون ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت سیما گل عرف سائیکو ارباب کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔پولیس نے سیما گل کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
آج بروز ہفتہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان،موسمیات

