Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کوطلب

پشاور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکیلئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کوطلب کرلیا گیا۔وزارت مذہبی امور نےرویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا۔اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

رمضان المبارک کیلئے پیش گوئی
فلکیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کا چاند 28 فروری(جمعہ) یا پھر یکم مارچ(ہفتہ) کو نظر آنے کا امکان ہے، رمضان کا آغاز یکم مارچ (ہفتہ) یا 2 مارچ (اتوار) کو متوقع ہے۔

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں