پشاور( اے بی این نیوز) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے لوئر کرم میں شدت پسندوں کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشن میں اب تک 48 مشتبہ شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ سال اکتوبر سے لے کر اب تک جھڑپوں میں 189 افراد جان کی بازی ہار چکے
باغان، چارخیل، اوچٹ اور مندوری کے علاقوں میں قافلے پر حملے کے بعد کرم کو کھانے پینے کی اشیاء لے جانے والے 30 سے زائد ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا تھا جبکہ 19 ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی تھی.
اس واقعے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈرائیوروں سمیت متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جمعرات کو لوئر کرم میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن کے دوران کم از کم 30 شرپسندوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) کا کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ واقعات میں ملوث دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔
بیان میں چیف سیکرٹری کے حوالے سے بتایا گیا کہ حالیہ واقعات میں ملوث 48 افراد کو گرفتار کرلیا۔شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کو امن و امان خراب کرنے اجازت نہیں دی جائے گی اور عام لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ہر قیمت پر امن بحال کیا جائے گا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ طلب

