Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

نوشہرہ؛ اسکول بس بے قابو ہوکر اُلٹ گئی، 10 طلبہ زخمی

نوشہرہ(نیوز ڈیسک)اسکول بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس میں 10 طلبہ زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق نوشہرہ میں چراٹ سیمنٹ فیکٹری روڈ پر اسکول بس، ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 10 طالب علم زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام بچوں کا تعلق مہاجر بازار کے علاقے سے ہے۔

زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے پبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول کے بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

5 سالہ بچہ آئی ٹین مرکز کی مرکزی شاہراہ پر گاڑی ڈرائیو کرنے لگا

یہ بھی پڑھیں