Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پشاور: میٹرک امتحانات میں طالبعلم کے نقل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پشاور(نیوز ڈیسک ) پشاورتعلیمی بورڈکے زیراہتمام طالبعلم نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیاگیا۔

میٹرک امتحانات میں طالب علم کے نقل کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ امتحانی ہال سے متعلق ویڈیو میں طالبعلم کو بلا خوف وخطر نقل کرتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔

پشاورتعلیمی بورڈکے زیراہتمام طالب علم نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیاگیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کنٹرول روم میں چیئرمین بورڈ ریاض محسود امتحانی ہالوں کامعائنہ کررہے تھے، اس دوران ضلع خیبر درنگ باڑہ سکول کے امتحانی ہال میں طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑاگیا۔

چیئرمین بورڈ ریاض محسود نے امتحانی ہال میں نقل کرنیوالے طالبعلم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جبکہ سیکرٹری تعلیمی بورڈ مہدی جان کی جانب سے امتحانی عملے کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

عمر گل کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹربنگلہ دیشی کوچنگ سٹاف میں شامل

یہ بھی پڑھیں