پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا سے منتخب پانچ آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ان سینیٹرز میں مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور روبینہ ناز شامل ہیں۔
ان تمام اراکین نے اپنی سیاسی وابستگی کا ڈیکلریشن پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو جمع کرا دیا ہے، جو یہ ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔
خیال رہے کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے حکومت اور اپوزیشن اتحاد نے تمام نشستیں حاصل کی تھیں۔ سات جنرل نشستوں میں سے چار پر پی ٹی آئی جب کہ تین پر اپوزیشن اتحاد کامیاب ہوا تھا۔ خواتین کی دو نشستوں پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے ایک ایک کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر ایک پر پی ٹی آئی اور دوسری پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کامیاب ہوئی تھی۔
بلوچستان میں غیرت کے نام پر سیکڑوں مرد و خواتین کو قتل کیے جانے کا انکشاف


