Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق, 4 زخمی

لکی مروت(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔نجی چینل کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچےجاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا، جس کو گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے دوران گولا دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق سٹی ہسپتال میں اب تک 2 بچوں کی لاشیں اور 4 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق سٹی ہسپتال میں منتقل کیے گئے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک مارٹر شیل گھر پر گرنے سے خاندان کے 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ترجمان باجوڑ پولیس اسرار سلارزئی نے ’نجی چینل‘ کو بتایا تھا کہ ’گوہاتی مہمند میں ایک شہری کے گھر پر مارٹر شیل گرا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لار خالازو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو باجوڑ انتظامیہ نے ضلع کے 16 مقامات پر تین روزہ کرفیو نافذ کیا تھا اور ان علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا، اسرار سلارزئی نے بتایا کہ شدت پسندوں کے خلاف دو روزہ آپریشن کے بعد کرفیو اٹھا لیا گیا۔

مزید پڑھیں۔گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا، وجہ بھی سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں