Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سیلاب کے دوران ریسکیو ٹیموں نے ہزاروں لوگوں کی جان بچائی،فراز مغل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اے بی این نیوز کےپروگرام ڈیبیٹ ایٹ 8میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل سے سوال کیا گیا کہ پشاور،سوات ودیگر علاقوں کی کیا پوزیشن ہے سیلاب نے کن کن علاقوں کو متاثر کیا ہے ؟ جوا ب میں ترجمان کے پی حکومت فراز مغل نے کہا کہ اب سیلابی صورتحال ختم ہوچکی ہے ہم نے 3 جگہوں پر آپریشن تقسیم کیا ہوا تھا پہلے جب سیلابی صورتحال بنی تو ہم نے سب سے پہلے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا ۔

تقریباً ہمارے ریسکیو ٹیموں نے 5 ہزار سےزائد لوگوں کو ریسکیوکیا ان کو محفوظ مقام پر پہنچایا اور دوسرا جب لوگ مختلف جگہوںپر پھنسے ہوئے تھے زمینی راستہ منقطہ ہو چکا تھا کیونکہ کلائو ڈ برسٹ ہونے کے بعد زمین راستہ متقطہ ہوگیا تھا پانی کا بہائو کافی تیز تھا راستوں میں بڑے بڑے پتھر آچکے تھے اور اس طرح ہم نے پوری پختونخوا کی مشینری لگا کر روٹس کلیئر کئے راستے صاف کئےتاکہ امدادی کاروائیوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو
ابھی تک ہمارا ریسکیو آپریشن جاری ہے امدادی کاروائیاں ابھی تک جاری ہیں لوگوں کو امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے۔

اور اس کے بعد ہم اب لوگوں کی بحالی کی طرف جارہے ہیں لوگ اس ٹائم بہت مشکل حالات میں ہیں ہم ان کی بحالی پر پوری توجہ دے رہے ہیںان کے لئے قیام گاہیں ،رہائش گاہیں بنا رہے ہیں تاکہ ان کی زندگی معمول پر آسکے ۔ کچھ دنوں تک ہم ان کی معمول زندگی پر بھی مزید کام کرینگے یہ جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں یہ چند ہزار لوگ نہیں بلکہ ایک لاکھ سے بھی اوپر ہیں ان کی بحالی بارے سوچ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔کراچی، کرکٹ میچ کے دوران معمولی جھگڑا، نوجوان کی جان لے گیا

یہ بھی پڑھیں