Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا میں دستی اسٹامپ پیپرز پر پابندی، ای اسٹامپنگ کا نظام نافذ

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ای اسٹامپنگ کا نظام نافذ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے ای اسٹامپنگ کا نظام نافذ کرتے ہوئے دستی اسٹامپ پیپرز پر پابندی عائد کردی ہے۔

رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یکم ستمبر 2025 سے صوبے میں صرف ای اسٹامپنگ کا استعمال ہوگا اور دستی اسٹامپ پیپر قبول نہیں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹریشن دفاتر میں دستی اسٹامپ پیپرز کا استعمال ختم کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ شفافیت اور تیز سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام رجسٹرارز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔ہر کسی کی خواہش ہے یہاں کا ماحول اچھا ہو ملک کے اندر بہتری آئے،اعجاز الحق

یہ بھی پڑھیں