Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پشاور میں نازیبا ویڈیو شیئر کرنے پر 2 خواتین ،5ٹک ٹاکرز گرفتار

پشاور ( اوصاف نیوز)پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، تھانہ شاہ پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین ٹک ٹاکر گرفتار کر لیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ خواتین ٹک ٹاک پر نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرتی تھیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو اکاونٹ بند کرنے کیلئے خط بھی لکھ رہے ہیں ۔

مردان صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اداروں نے کے پی پولیس سے رابطہ کر کے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے والے ٹک ٹاک اور فیس بک اکاؤنٹس کیخلاف مشترکہ کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

کارروائی کے دوران کے پی پولیس نے مختلف غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

علاوہ ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےصوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانہ چمکنی نے بھی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانےوالے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز بالخصوص ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں‌:اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

یہ بھی پڑھیں