بونیر (اوصاف نیوز)بونیر کی تحصیل ڈگر کے علاقے گوکند میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کلاوڈ برسٹ سے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی پیدا ہو گئی ،ریسکیو 1122بونیر کی ٹیمیں ہنگامی صورتحال اور ہر قسم کی ایمرجنسی کیلئے ہائی الرٹ ہیں۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ عوام ندی نالوں اور پہاڑوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں:لیونل میسی کا ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ، 2گول اسکور کیے

